Maktaba Wahhabi

161 - 219
﴿لاَ تَدْعُوا الْیَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّ ادْعُوْا ثُبُوْرًا کَثِیْرًا﴾ )) روَاہُ اَحْمَدُ[1] حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’(قیامت کے روز) سب سے پہلے ابلیس کو آگ کا لباس پہنایا جائے گا وہ اسے اپنی پیشانی پر رکھ کر پیچھے سے گھسیٹتا پھرے گا اس کی اولاد(یعنی اس کے پیروکار)اس کے پیچھے پیچھے ہوں گے،ابلیس اپنی موت اور ہلاکت کو پکارتا پھر رہا ہو گا اس کے پیروکار بھی موت اور ہلاکت کو پکاریں گے حتی کہ جب وہ آگ کے اوپر آکھڑے ہوں گے تو ابلیس کہے گا ہائے موت (اس کے ساتھ(اس کے پیروکار بھی کہیں گے ہائے موت!اس وقت ان سے کہا جائے گا آج ایک موت کو نہیں بلکہ بہت سی موتوں کو پکارو۔‘‘(سورہ فرقان،آیت 14)اسے احمد نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter