Maktaba Wahhabi

147 - 219
ضَلاَلٍ،﴾(50۔49:40) ’’جہنم میں پڑے ہوئے لوگ جہنم کے کارندوں سے عرض کریں گے’ ’اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ ہمارے عذاب میں صرف ایک دن کے لیے ہی تخفیف کر دے۔‘‘وہ پوچھیں گے ’’کیا تمہارے پاس رسول واضح احکام لے کر نہیں آئے تھے۔‘‘ وہ کہیں گے ’’ہاں!‘‘جہنم کے کارندے جواب دیں گے’’ پھر تم خود ہی دعا کرو اور (یاد رکھو)کافروں کی دعا تو اکارت ہی جانے والی ہے۔‘‘(سورہ مومن،آیت 5۔049) مسئلہ 206:موت کی تمنا اور اس میں ناکامی۔ ﴿ وَ نَادَوْا یٰمٰلِکُ لِیَقْضِ عَلَیْنَا رَبُّکَ قَالَ اِنَّکُمْ مّٰکِثُوْنَ ، لَقَدْ جِئْنٰکُمْ بِالْحَقِّ وَ لٰکِنَّ اَکْثَرَکُمْ لِلْحَقِّ کٰرِھُوْنَ،﴾(78۔77:43) ’’(جہنمی،داروغہ جہنم کو) پکاریں گے اے مالک (داروغہ جہنم کا نام)اب تو تیرا رب ہمارا کام تمام ہی کر دے تو اچھا ہے وہ جواب دے گا ’’تم یوں ہی (جہنم میں)پڑے رہو گے۔ ہم (یعنی اللہ کے فرستادہ) تمہارے پاس حق لے کر آئے تھے مگر تم میں سے اکثر کو حق ہی ناگوار تھا۔‘‘ (سورہ زخرف،آیت78۔77) مسئلہ 207:جہنم کا عذاب دیکھ کر کافر کف افسوس ملے گا ’’کاش!میں نے اس زندگی کے لئے کچھ آگے بھیجا ہوتا۔‘‘ ﴿ وَ جِآیْ ئَ یَوْمَئِذٍ بِجَھَنَّمَ یَوْمَئِذٍ یَّتَذَکَّرُ الْاِنْسَانُ وَ اَنّٰی لَہُ الذِّکْرٰی، یَقُوْلُ یٰلَیْتَنِیْ قَدَّمْتُ لِحَیَاتِیْ ، فَیَوْمَئِذٍ لاَّ یُعَذِّبُ عَذَابَہٗ اَحَدٌ وَّ لاَ یُوْثِقُ وَ ثَاقَہٗ اَحَدٌ،﴾(26۔23:89) ’’اور جس روز جہنم سامنے لائی جائے گی اس روز انسان کو سمجھ آئے گی لیکن اس وقت سمجھنے کا کیا فائدہ۔ کافر کہے گا کاش!میں نے اپنی اس زندگی کے لئے کچھ آگے بھیجا ہوتا پھر اس دن اللہ تعالیٰ جو عذاب دے گا ویسا عذاب دینے والا کوئی نہیں اور اللہ جیسا باندھے گا ویسے باندھنے والا کوئی نہیں۔‘‘(سورہ فجر، آیت 26۔23) مسئلہ 208:گمراہ کرنے والے پیروں، درویشوں اور عالموں کو جہنم میں اپنے پاؤں تلے روندنے کی حسرت ناکام!
Flag Counter