Maktaba Wahhabi

122 - 219
یَجْعَلَ لَھُمْ حَظًّا فِی الْاٰخِرَۃِ وَلَھُمْ عَذَابٌ عَظِیْمٌ ،﴾(176:3) ’’(اے محمد!)کفر کی راہ میں دوڑ دھوپ کرنے والوں کی سرگرمیاں تمہیں آزردہ نہ کریں،یہ لوگ اللہ کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اللہ تعالیٰ کا ارادہ یہ ہے کہ ان کے لئے آخرت میں کوئی حصہ نہ رکھے اور ایسے لوگوں کے لئے بہت بڑا عذاب ہے ۔‘‘(سورہ آل عمران ،آیت 176) مسئلہ 165:بعض کافروں کو’’ شدید عذاب ‘‘دیا جائے گا۔ ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا بِاٰیٰتِ اللّٰہِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ،﴾(4:3) ’’جن لوگوں نے اللہ کی آیات کو ماننے سے انکار کیا ان کے لئے شدید عذاب ہوگا۔‘‘ (سورہ آل عمران ، آیت نمبر4) ﴿ وَالَّذِیْنَ یَمْکُرُوْنَ السَّیِّاٰتِ لَہُمْ عَذَابٌ شَدِیْدٌ ،﴾(10:35) ’’جو لوگ بری بری چالیں چلتے ہیں ان کے لئے شدید عذاب ہے۔‘‘(سورہ فاطر، آیت نمبر10)
Flag Counter