Maktaba Wahhabi

107 - 219
﴿ وَیَوْمَ الْقِیَامَۃِ تَرَی الَّذِیْنَ کَذَبُوْا عَلَی اللّٰہِ وُجُوْہُہُمْ مُّسْوَدَّۃٌ اَلَیْسَ فِیْ جَہَنَّمَ مَثْوَی لِّلْمُتَکَبِّرِیْنَ ، ﴾(60:39) ’’جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ پر جھوٹ باندھا ہے ان کے چہرے قیامت کے روز کالے ہوں گے کیا جہنم میں متکبروں کے لئے کافی جگہ نہیں ہے؟‘‘(سورہ زمر،آیت نمبر60) مسئلہ 130: بعض کافروں کے چہرے غبار آلود ہوں گے۔ ﴿ وَوُجُوْہٌ یَّوْمَئِذٍ عَلَیْہَا غَبَرَۃٌ ، تَرْہَقُہَا قَتَرَۃٌ ، اُوْلٰٓئِکَ ہُمُ الْکَفَرَۃُ الْفَجَرَۃُ ، ﴾ (42۔40:80) ’’اس روز کچھ چہروں پر خاک اڑ رہی ہو گی اور سیاہی چھائی ہوئی ہوگی وہ یہی کافر اور فاجر لوگ ہوں گے۔‘‘(سورہ عبس،آیت نمبر40تا42) مسئلہ 131: بعض کافروں کو پیشانی کے بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جائے گا۔ ﴿ کَلاَّ لَئِنْ لَّمْ یَنْتَہِ لَنَسْفَعًا بِالنَّاصِیَۃِ ، نَاصِیَۃٍ کَاذِبَۃٍ خَاطِئَۃٍ ، ﴾(16۔15:96) ’’ہر گز نہیں!اگر وہ باز نہ آیا تو ہم اس کی پیشانی کے بال پکڑ کرگھسیٹیں گے وہ پیشانی جو جھوٹی اور سخت خطاکار ہے۔‘‘(سورہ علق،آیت نمبر15تا16) مسئلہ 132: بعض کافروں کو جہنم میں منہ کے بل گھسیٹا جائے گا۔ وضاحت :آیت مسئلہ نمبر135کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ ٭٭٭
Flag Counter