Maktaba Wahhabi

105 - 219
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’گرمی کے موسم میں شدید گرمی کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنا کان اور اپنی آنکھ آسمان والوں اور زمین والوں کی طرف لگا دیتے ہیں جب کوئی بندہ کہتا ہے لا الہ الا اللّٰہ آج کے روز کتنی سخت گرمی ہے یا اللہ! مجھے جہنم کی آگ سے پناہ دے،تو اللہ تعالیٰ جہنم سے فرماتے ہیں’’میرے بندوں میں سے ایک بندے نے تجھ سے میری پناہ طلب کی ہے میں تجھے (یعنی جہنم کو)گواہ بناتا ہوں کہ میں نے اسے پناہ دے دی ہے اور جب شدید سردی کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنا کان اور اپنی آنکھیں آسمان والوں اور زمین والوں کی طرف لگا دیتے ہیں جب)کوئی)بندہ کہتا ہے لا الہ الا اللّٰہ آج کے دن کتنی سخت سردی ہے یا اللہ! مجھے جہنم کے طبقہ زمہریر کی سردی سے پناہ دے تو اللہ تعالیٰ جہنم سے فرماتے ہیں بے شک میرے بندوں میں سے ایک بندے نے مجھ سے تیرے (طبقہ)زمہریر سے پناہ طلب کی ہے پس میں تجھے گواہ بناتا ہوں میں نے اسے پناہ دے دی۔‘‘صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا’’(یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !)جہنم کے)طبقہ)زمہریر کیا ہے؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’جب اللہ تعالیٰ کافر کو اس میں ڈالے گا تو اس کی شدید سردی سے ہی کافر اس کو پہچان جائے گا (کہ یہ زمہریر کا عذاب ہے) سردی اور گرمی دونوں جہنم کے عذاب ہیں۔‘‘اسے بیہقی نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter