Maktaba Wahhabi

56 - 227
کہ وہ آپ کی بات سمجھ نہیں پارہا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا: ’’ اِذْھَبْ إِلیٰ خُوَیْلَۃَ بِنْتِ حَکِیْمِ بْنِ أُمَیَّۃَ فَقُلْ لَھَا:’’ إِنْ کَانَ عِنْدَکِ وَسْقٌ مِنْ تَمْرِ الذَّخِیْرَۃِ فَأَسْلِفِیْنَاہ،حَتَّی نُؤَدِّہِ إِلَیْکِ إِنْ شَائَ اللّٰہُ۔ ‘‘ [خویلہ بنت حکیم بن امیہ رضی اللہ عنہا کے پاس جاؤ اور ان سے کہو:’’ اگر آپ کے پاس ذخیرہ شدہ کھجوروں کا ایک وسق ہو، تو ہمیں بطورِ قرض دے دیجیے، یہاں تک ہم ان شاء اللہ اس کو ادا کردیں۔ ‘‘ وہ شخص ان کی طرف گیا، پھر واپس آکر عرض کیا، کہ انہوں نے کہاہے:’’ جی ہاں، اے اللہ تعالیٰ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم!میرے پاس[کھجوریں]ہیں۔ کسی کو لینے کے لیے بھیج دیجیے۔ ‘‘ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ اِذْھَبْ بِہِ فَأَوفِہِ الَّذِيْ لَہُ۔ ‘‘ [اس کو ساتھ لے جاؤ اور اس کا مکمل حق ادا کردو۔] پس انہوں نے اس[بدو]کو اس کا پورا حق دے دیا۔ پھر وہ بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کے درمیان تشریف فرما تھے، تو وہ کہنے لگا: ’’ جَزَاکَ اللّٰہُ خَیْرًا، فَقَدْ أَوْفَیْتَ وَأَطَیَبْتَ۔ ‘‘ [اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین جزا دیں،کہ یقینا آپ نے عمدگی سے مکمل حق ادا کیا ہے۔] رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter