Maktaba Wahhabi

211 - 227
’’ أَعَلَیْہِ زَکَاۃٌ؟ ‘‘ ’’ کیا اس پر زکوٰۃ ہے؟ ‘‘ انہوں نے فرمایا:’’لَا‘‘ …[نہیں][1] ۲: امام ابن ابی شیبہ نے طاؤس سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے فرمایا: ’’ إِذَا کَانَ عَلَیْکَ دَیْنٌ فَلَا تُزَکِّیْہِ۔ ‘‘[2] ’’ جب تم پر قرض ہو، تو اس کی زکوٰۃ ادا نہ کرو۔ ‘‘ ۳: امام ابن ابی شیبہ نے عطاء سے روایت کی ہے، کہ ان سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا، کہ جس کے ذمہ سال دو سال کا قرضہ ہے: ’’ أَفَیُزَکِّیْہِ؟ ‘‘ ’’ کیا وہ اس کی زکوٰۃ ادا کرے گا؟ ‘‘ انہوں نے فرمایا:’’ لَا۔ ‘‘[3] ’’ نہیں۔ ‘‘ ۴: امام عبدالرزاق نے ابن جریج سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: میں نے عطاء سے پوچھا:
Flag Counter