Maktaba Wahhabi

186 - 227
امام بخاری نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ایک شخص کا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ذمہ ایک خاص عمر کا اونٹ تھا۔ وہ شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے تقاضا کرنے کے لیے آیا، تو آپ نے فرمایا:’’ أَعْطُوْہُ۔‘‘ ’’ اس کو دو۔ ‘‘ ’’ فَطَلَبُوْا سِنَّہُ، فَلَمْ یَجِدُوْا إِلَّا سِنًّا فَوْقَھَا۔ ‘‘ ’’ انھوں نے اس عمر کا[اونٹ]تلاش کیا، لیکن اس سے اچھی عمر کا ہی ملا۔ ‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ أَعْطُوْہُ۔ ‘‘ ’’ اس کو[اچھی عمر والا اونٹ ہی]دے دو۔ ‘‘ تو وہ شخص[یعنی قرض دار]کہنے لگا:’’ أَوْفَیْتَنِیْ أَوْفَی اللّٰہُ بِکَ۔‘‘ ’’ آپ نے مجھے[میرا حق]پوری طرح دیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو بھی[اس کا بدلہ]پورا پورا دے۔ ‘‘ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ إِنَّ خِیَارَکُمْ أَحْسَنُکُمْ قَضَائً۔ ‘‘[1] ’’ بلاشبہ تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں، جو[قرض]ادا کرنے میں تم سب سے بہتر ہوں۔ ‘‘ ۲: امام بخاری نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا: ’’ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور وہ مسجد میں تشریف فرما تھے۔ مسعر کہتے ہیں، کہ میرا خیال ہے، کہ انہوں نے کہا:’’ چاشت کا وقت تھا ‘‘، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ دو رکعتیں پڑھ لو۔ ‘‘ [2]
Flag Counter