Maktaba Wahhabi

162 - 227
کسی شخص نے بھی جواب نہ دیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:’’ فلاں قبیلہ کا کوئی شخص یہاں ہے؟ ‘‘ کسی شخص نے بھی جواب نہ دیا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا:’’ یہاں فلاں قبیلہ کا کوئی شخص ہے؟ ‘‘ ایک شخص نے کھڑے ہو کر عرض کیا:’’ میں ہوں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!‘‘ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ پہلی دو مرتبہ جواب دینے سے تجھے کس چیز نے روکا۔ خبردار![یعنی خوب توجہ سے سنو]بلاشبہ میں تو تمہارا ذکر تمہاری بھلائی ہی کے لیے کرتا ہوں۔ بے شک تمہارا ساتھی قرض کی وجہ سے روکا گیا ہے۔ [1] (سمرۃ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا):یقینا میں نے دیکھا، کہ اس نے اس کی طرف سے ادا کردیا، یہاں تک کہ کوئی کسی چیز کا مطالبہ کرنے والا باقی نہ رہا۔ ‘‘ ایک دوسری روایت میں ہے: ’’ فَإِنْ شِئْتُمْ فَافْدُوْہُ، وَإِنْ شِئْتُمْ فَأَسْلِمُوْہُ إِلیٰ عَذَابِ اللّٰہِ۔ ‘‘[2] ’’ پس اگر تم چاہو، تو اس کی طرف سے فدیہ دے [3] دو اور اگر چاہو، تو اس کو عذابِ الٰہی کے سپرد کردو۔ ‘‘ ایک اور روایت میں ہے، کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
Flag Counter