Maktaba Wahhabi

110 - 227
’’ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے!اگر کوئی شخص اللہ تعالیٰ کی راہ میں قتل کیا جائے، پھر اس کو زندہ کیا جائے، پھر اس کو قتل کیا جائے، پھر اس کو زندہ کیا جائے، پھر اس کو قتل کیا جائے اور اس کے ذمے قرض ہو، تو وہ قرض ادا ہونے تک جنت میں داخل نہ ہوگا۔ ‘‘ اس حدیث شریف میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حقیقت کو واضح فرمایا، کہ واجب الذمہ قرض تین دفعہ جامِ شہادت نوش کرلینے والے شخص کے لیے بھی جنت میں جانے میں رکاوٹ بن جائے گا۔
Flag Counter