مرزائی دھوکہ باز! مدیر"الفرقان" ربوہ کے نام ! ہم نے ” ترجمان الحدیث “کے نومبر اور جنوری کے شماروں میں مرزائیت کا جو پوسٹ مارٹم کیاتھا پورے دارالکفر ربوہ میں اس سے کہرام بپاہے ۔ مرزائی منافقوں کی جماعت لاہور نے اس معاملہ میں دخل در معقولات کرکے خواہ مخواہ مرزا غلام احمد کی رسوائی اور جگ ہنسائی کا سامان فراہم کیا اور اب تین ماہ سے لمبی تانے پڑے ہیں اور ہنوز مدیر ” ترجمان “ کے جواب کی جرات نہیں ہوئی اور نہ ہی اس کے ذکر کردہ کسی حوالے کی تغلیظ کی ہمت پڑی ہے اور نہ ہی پڑ سکتی ہے ان شاء اللہ ! وگرنہ ادھر تو فیصلہ ہے کہ مرزا غلام قادیانی کی امت کا آخری لمحات تک تعاقب کرنا ہے اور رسالت کے باب ختم نبوت کی زندگی کے آخری سانسوں تک چوکیداری کرنی ہے اور بنا بریں ارشاد ربانی پر ہے : ﴿وَإِن تَعُودُوا نَعُدْ وَلَن تُغْنِيَ عَنكُمْ فِئَتُكُمْ شَيْئًا وَلَوْ كَثُرَتْ وَأَنَّ اللّٰهَ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ ﴾[1] اور اگرتم باز نہ آئے اوردوبارہ مقابلہ کےلیے نکلے تو ہم بھی نکلیں گے اور تمہار اگروہ اپنی کثرت کے باوجود تمہارے کچھ کام نہ آسکے گا اور اللہ مومنوں کے ساتھ ہے ۔ بہرحال” پیغام صلح “ تو تب سے کاموش ہے ۔ لیکن ” الفرقان“ ربوہ نے |