اللہ کی راہ میں جہاد کریں اور جو شخص اللہ کی راہ میں لڑتا ہے پس چاہے وہ ماراجائے یاغالب رہے ہم اس کو اجر عطا فرمائیں گے ۔ " اوراس کے مقابلہ میں وہ ہے جو انگریزی نبی نے اپنے آقایان دلی نعمت کے اشارہ پر کہا" لکھا اور پھیلایا۔ انگریز کی وفاداری دوسراحکم جوغلام احمد قادیانی نے اپنے متبعین کودیا، وہ انگریز کی وفاداری اور اطاعت کیشی تھی، اس موضوع پر اگرچہ ہمارے دوسرے مقالات میں کافی مواد جمع کردیاگیا ہے ۔ پھر بھی مختصر طور پر ہم چندایک باتوں کا ذکر کیے دیتے ہیں ۔ پہلی بات تو یہ ہے کہ انگریز کی اطاعت اور وفاداری مرزائیت کے ہاں ایک اضافی اور معمولی مسئلہ نہیں ، بلکہ اصولی اور بنیادی مسئلہ ہے اسی لیے مرزاغلام احمد قادیان نے اسے اپنی بیعت میں ان امور کی شرط لگائی جاتی ہے، جواساسی ہوں ۔ چنانچہ خود مرزاغلام احمد نے اس شرائط کواپنادستور العمل قررادیاہے،وہ لکھتاہے ” جو ہدایتیں اس فرقہ کے لیے میں نے مرتب کی ہیں ،جن کو میں نے ہاتھ سے لکھ کر اور چھاپ کر ہر ایک مرید کو دیاہےکہ ان کو اپنا دستو العمل رکھے،میرے ا س رسالہ میں مندرج ہیں، جو 12 جنوری 1889ء میں چھپ کر عام مریدوں میں شائع ہوا ہے ۔ جس کانام تکمیل تبلیغ مع شرائط بیعت ہے ، جس کی ایک کاپی اس زمانہ میں گورنمنٹ میں بھی بھیجی گئی ، ان ہدویتوں کوپڑھ کر اور ایساہی دوسری ہدایتوں کودیکھ کر جووقتافوقتاً چھپ کر مریدوں میں شائع ہوتی ہیں ۔ گورنمنٹ کو معلوم ہوگا ( سارا کام ہی گورنمنٹ کی خوشنودی اور رضاجوئی کے |