حال نمائندہ خصوصی کوہستان ، لالپور گواہی نمبر 20 مولوی محمد صالح نواز واقف زندگی سابق کارکن وکالت،تحریک جدید ربوہ مولوی محمد یامین صاحب تاجر کتب کے چشم چراغ ہیں۔ مرزائی ہونے کے علاوہ سلسلہ مرزائیہ کا بے شمار لٹریچر شائع کرتے ہیں۔ یہ قادیان میں 1929ء میں پیدا ہوئےا ور مولوی فاضل تک تعلیم حاصل کی،بعد ازاں مختلف شعبہ جات میں نہایت خوش اسلوبی سے خدمت سرانجام دیتے رہے مثلاً : 1۔ قادیاں میں مسجد الاحمدیہ کے جنرل سیکریٹری کے عہدہ پرفائز رہے ۔ 2۔ زعیم مجلس خدام الاحمدیہ،دارالصدر ربوہ ۔ ۳۔ نائب منتظم تبلیغ مرکزیہ خدام احمدیہ ربوہ ۔ 4۔ سندہ ویجی ٹیبل اینڈ پروڈکٹس کے ہیڈ آفس میں کام کیا ۔ 5۔ رسالہ ریویو آف ریلیجنز اور سن رزائز اخبار کے منیجر بھی رہے۔ 6۔ محتسب امور عامہ کے معتمد خاص ربوہ بھی رہے۔ ان شعبہ جات کے علاوہ بھی جماعتی طور پر جس خدمت پربھی مامور کیاگیا آپ نے دیانت اور امانت کی راہ پر چل کر صحیح معنوں میں خدمت کی۔ آپ میاں عبدالرحیم احمد جو خلیفہ مرز محمود کا داماد ہے اس کے پرسنل اسسٹنٹ وکیل التعلیم تحریک جدید ربوہ بھی تھے ۔ آپ جس جاں فشانی اخلاص اور محنت سے کام کرتے تھے،اس کی وجہ سے آپ کے ذمہ مزید کام سپرد کیے جاتےتے ۔ آٹھ دس شعبہ جات کی کار کردگی آپ کی مقبولیت کی شاہد ہے اور گہرے تعلقات کااندازہ بھی ا س سے لگایا جاسکتاہے،آپ کاحلفیہ بیان ہدیہ ناظرین ہے : میں اللہ تعالیٰ کی قسم کھاکر مندرجہ ذیل سطور صرف اس لیے سپرد |