ہمارے اسلاف توانگریز کےخلاف جہاد وقتال میں مصروف اور ہندوستان کو دارالحرب قراردینے میں مشغول رہے اور مرزائیت کے اب وجد انگریز کی خاطر جاسوسی کے فرائض سرانجام دیتے رہے ۔ مرزاغلام احمد قراری ہے : ”چونکہ قرین مصلحت ہے کہ سرکار انگریزی کی خیرخواہ کےلیے ایسانافہم مسلمانوں کے نام بھی نقشہ جات میں درج کیے جائیں جو درپردہ اپنے دلوں میں برٹش انڈیا کو دارالحرب قراردیتے ہی ۔ لہذا یہ نقشہ اس غرض کے لیے تجویز کیا گیا تاکہ اس میں ان ناحق شناس لوگوں کے نام محفوظ رہیں جوایسی باغیانہ سرشت کے آدمی ہیں ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہماری گورنمنٹ حکیم مزاج بھی ان نقشوں کو ایک ملکی راز کی طرح اپنے کسی دفتر میں محفوظ رکھے گی ۔ا یسے لوگوں کے نام مع پتہ ونشان یہ ہیں“ [1]شاعر رسول صلی اللہ علیہ وسلم مولانا ظفر علی خان نے ان کے بارے میں کیاخوب کہاتھا؎ حقیقت قادیاں کی پوچھ لیجیے ابن جوزی سےنکوکاری کے پردے میں سہہ کاری کا حیلہ ہےیہ وہ تبلیس ہے ابلیس کوخود ناز ہے جس پرمسلمانوں کو اس رندے نے اچھی طرح چھیلا ہےپلی ہے مغربی تہذیب کے آغوش عشرت میں،نبوت بھی رسیلی ہے پیمبر بھی رسیلا ہے !اور ابطال جہاد انجاح مقصد اس نبوت کا،اور انطال جہاد انجاح مقصد کا وسیلہ ہےاو ر جس طرح جہاد اور مسئلہ جہاد توارثاً اہل حدیث کومنتقل ہوتارہا ہے،