Maktaba Wahhabi

92 - 153
آتے ہیں۔ خلاصہ:… یہ لوگ عام طور پر تین قسم کے شبہات پیش کرتے ہیں۔ نمبر 1: …ہم تو بتوں کی عبادت نہیں کرتے بلکہ اولیاء اللہ کی عبادت کرتے ہیں۔ نمبر2:…ہمارا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت ہوتا ہے ان کو درمیان میں صرف وسیلہ بناتے ہیں۔ نمبر3:…ہمارا عقیدہ ان کے نفع و نقصان پہنچانے کا نہیں ہوتا۔ کیونکہ نفع و نقصان کا مالک صرف اللہ تعالیٰ ہے۔ لیکن یہ لوگ ہمیں اللہ تعالیٰ کے قریب کر دیتے ہیں۔ ہم تو ان کی سفارش کے مقصد سے ان کے پاس جاتے ہیں ہمارا مقصد اللہ تعالیٰ کے ساتھ شریک ٹھہرانا نہیں ہوتا۔ جب ان شبہات کی حقیقت آپ کے سامنے آجائے گی تو ان کے علاوہ باقی ہر شبہ آسان اور ہلکا معلوم ہوگا، کیونکہ یہ تینوں شبہات نہایت مضبوط دلائل اور عجیب قسم کی خرافات سے بھرے ہوئے ہیں۔  فان قال: أنا لا أعبد الا اللّٰہ، وہذا الالتجاء الی الصالحین ودعاؤہم لیس بعبادۃ۔ فقل لہ: أنت تقر أن اللّٰہ فرض علیک اخلاص العبادۃ للّٰہ وہو حقہ علیک، فاذا قال نعم فقل لہ: بَیِّنْ لی ہذا الذی فرض علیک وہو اخلاص العبادۃ للّٰہ وحدہ، وہو حقہ علیک فان کان لا یعرف العبادۃ ولا أنواعہا، فبینہا لہ بقولک: قال اللّٰہ تعالیٰ: ﴿اُدْعُوْا رَبَّکُمْ تَضَرُّعًا وَّ خُفْیَۃً اِنَّہ‘ لَا یُحِبُّ الْمُعْتَدِیْنَ﴾[الاعراف:55] فاذا أعلمتہ بہذا، فقل لہ: ہل علمت ہذا عبادۃ للّٰہ، فلا بد أن یقول
Flag Counter