Maktaba Wahhabi

282 - 306
کی طرف کھینچیں۔ اسی طرح باری باری اٹھاتے رہیں۔ بائیں کے بعد جب دائیں کو اٹھائیں تو ایک ورزش شمار کیجئے اس طرح یہ ورزش روزانہ 10بار کریں۔ 3. کولھے، کمر اور دیگر تکالیف سے حفاظت کے لئے ورزش:۔ سیدھا کھڑے ہوجائیں۔پاؤں تقریباً1 فٹ کھلے ہوں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں، سر کو دائیں جانب جھکائیں۔ دائیں ہاتھ کو ٹانگ کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نیچے لے جائیں پھر واپس پہلی حالت میں آجائیں۔ اسی طرح سر کو بائیں طرف جھکائیں اور بائیں ہاتھ کو ٹانگ کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ نیچے لے جائیں۔ اس طرح ایک مرتبہ دائیں اور ایک مرتبہ بائیں جھکائیں۔ 10 مرتبہ روزانہ کریں۔ 4. کندھوں کی تمام تکالیف سے نجات کے لئے ورزش :۔ سیدھا کھڑے ہوکر پاؤں تقریباً 1 فٹ کھولیں۔ بازو پہلو کے ساتھ ہوں۔ پھرپہلے دایاں بازو سامنے کی طرف اٹھاتے ہوئے دائرہ کی شکل میں گھمائیں۔ پھر اسی طرح پیچھے کی طرف۔ پھر اسی طرح بائیں بازو سے روزانہ 20 مرتبہ کریں۔ 5. دورانِ حمل ورزش :۔ حاملہ کوہلکی پھلکی ورزش کا ضروراہتمام کرنا چاہئے۔ ایک مسلمان حاملہ خاتون 5 وقت کی نماز پابندی سے پڑھے تو یہ ضرورت کافی حد تک پوری ہوجا تی ہے نماز کی پابند خواتین کے ہاں وضع حمل آسانی سے ہوتا ہے حاملہ کیلئے ضروری ہے کہ وہ بے جا فکر اور ذ ہنی اور جسمانی کرب سے خود کو دور رکھے۔ ورزش سے ماں کے خون میں شامل ہونے والی زائد آکسیجن بچہ کو بھی صاف ستھرا اور توانا خون فراہم کرکے اس پراچھے اثرات مرتب کرتی ہے۔ پیدل زیادہ چلئے۔ ٭ لیٹ کر کرنے والی ورز شیں:۔ ﴿ 40سال کے بعد بڑھاپے کے سدباب کے لئے روازنہ یہ ورزشیں شروع کریں روزانہ باقاعدگی سے ورزش کیجئے۔ اس سے آپ کے پٹھے اور جوڑ مضبوط رہیں گے اور
Flag Counter