Maktaba Wahhabi

95 - 260
’’بے شک وہ قرآن بلند مرتبہ والا ہے۔‘‘ (سورہ الواقعہ ، آیت نمبر77) 3 عَظِـــــیْمٌ (عظمت والا) ﴿ وَلَقَدْ اٰتَیْنٰـکَ سَبْعًا مِّنَ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْآنَ الْعَظِیْمَ ، ﴾(87:15) ’’ہم نے تجھے بار بار دھرائی جانے والے سات (آیات) اور قرآن عظیم عطا فرمایا ہے۔‘‘ (سورہ الحجر، آیت نمبر87) وضاحت : بار باردہرائی جانے والی سات آیات سے مراد سورہ فاتحہ ہے۔ 4 عَـــزِیـْــزٌ (بے مثال اور نادر) ﴿ وَ اِنَّہٗ لَکِتَابٌ عَزِیْزٌ ، ﴾(41:41) ’’اور بے شک یہ قرآن ایک بے مثال اور نادر کتاب ہے۔‘‘ (سورہ حٰم السجدہ، آیت نمبر41) 5 نـُـــــوْرٌ (روشنی) ﴿ قَدْ جَائَ کُمْ مِّنَ اللّٰہِ نُوْرٌ وَّ کِتَابٌ مُّبِیْنٌ ، ﴾(15:5) ’’اللہ کی طرف سے تمہارے پاس ایک نور اور کھلی کتاب آچکی ہے۔‘‘ (سورہ المائدۃ، آیت نمبر15) 6 مَـــوْعِظَـــۃٌ (ایسی نصیحت ، جس میں ڈرایا جائے) 7 شِــــــفَائٌ (شفاء) 8 ہـُــــدًی (ہدایت) 9 رَحْمَــــۃٌ (رحمت) ﴿ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ تْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ شِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ وَ ہُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ، ﴾(57:10) ’’اے لوگو ! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے نصیحت آگئی ہے اس میں دلوں کے امراض کی شفاء ہے ، ہدایت اور رحمت ہے اہل ایمان کے لئے۔‘‘ (سورہ یونس، آیت نمبر57) 10 مـُــبَارَکٌ (برکت والا)
Flag Counter