Maktaba Wahhabi

94 - 260
﴿ وَ اِنَّہٗ لَتَنْزِیْلُ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ، ﴾(192:26) ’’بے شک یہ نازل کردہ ہے رب العالمین کی طرف سے۔ ‘‘ (سورہ الشعراء ، آیت نمبر192) 6 اَلْـــحَقُّ (حق اور سچ) ﴿ اَمْ یَقُوْلُوْنَ افْتَرٰہُ بَلْ ہُوَ الْحَقُّ مِنْ رَّبِّکَ لِتُنْذِرَ قَوْمًا مَّآ اٰتٰہُمْ مِّنْ نَّذِیْرٍ مِّنْ قَبْلِکَ لَعَلَّہُمْ یَہْتَدُوْنَ، ﴾(3:32) ’’کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ محمد نے قرآن مجید خود گھڑ لیا ہے نہیں بلکہ یہ تو حق ہے تیرے رب کی طرف سے تاکہ تو خبردار کرے ان لوگوں کو جن کے پاس تجھ سے پہلے کوئی خبردار کرنے و الا نہیں آیا۔ شاید وہ ہدایت پا جائیں۔‘‘ (سورہ السجدہ، آیت نمبر3) 7 اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ (بہترین کلام) ﴿ اَللّٰہُ نَزَّلَ اَحْسَنَ الْحَدِیْثِ ، ﴾(23:39) ’’اللہ تعالیٰ نے بہترین کلام نازل فرمایا ہے۔‘‘ (سورہ الزمر، آیت نمبر23) 8 بـُــرْہَـــانٌ (واضح دلیل) ﴿ یٰٓاَیُّہَا النُّاسُ قَدْ جَآئَ کُمْ بُرْہَانٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ اَنْزَلْنَآ اِلَیْکُمْ نُوْرًا مُّبِیْنًا، ﴾ (174:4) ’’اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے واضح دلیل آگئی اور ہم نے تمہاری طرف صاف راستہ دکھانے والا نور (یعنی قرآن) بھیج دیا ہے۔‘‘ (سورہ النساء، آیت نمبر174) مسئلہ 3: قرآن مجید کے سترہ صفاتی نام درج ذیل ہیں: 1 مَجِــیْدٌ (نفع بخشنے والا) ﴿ قٓ وَالْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ ، ﴾(1:50) ’’قٓ قسم ہے نفع بخشنے والے قرآن کی۔‘‘ (سورہ ق، آیت نمبر1) 2 کـَرِیـْـمٌ (عزت والا ) ﴿ اِنَّہٗ لَقُرْآنٌ کَرِیْمٌ ، ﴾(77:56)
Flag Counter