Maktaba Wahhabi

98 - 260
تَـــــاثِـیْـــــرُ الْقُــــــرْآنِ قرآن مجید کی تاثیر مسئلہ 4: اگرقرآن مجید پہاڑ جیسی عظیم مخلوق پرنازل کیا جاتاتو وہ بھی خوف سے ریزہ ریزہ ہوجاتے۔ ﴿ لَوْ اَنْزَلْنَاہٰذَا الْقُرْاٰنَ عَلٰی جَبَلٍ لَّرَاَیْتَہ‘ خَاشِعًا مُّتَصِدِّعًا مِّنْ خَشْیَۃِ اللّٰہِ ط﴾(21:59) ’’اگرہم یہ قرآن کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو تم دیکھتے کہ وہ اللہ کے خوف سے دبا جارہاہے اور پھٹا پڑتاہے۔‘‘(سورہ حشر،آیت نمبر21) مسئلہ 5: قرآنی آیات سن کر بعض حق پسند غیر مسلموں کی آنکھوں میں بھی آنسو بہہ نکلتے ہیں۔ ﴿ وَ اِذَا سَمِعُوْا مَآ اُنْزِلَ اِلَی الرَّسُوْلِ تَرٰٓی اَعْیُنَہُمْ تَفِیْضُ مِنَ الدَّمْعِ مِمَّا عَرَفُوْا مِنَ الْحَقِّ یَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاکْتُبْنَا مَعَ الشّٰہِدِیْنَ ، ﴾(83:5) اور جب وہ اس کلام کو سنتے ہیں جو اس کے رسول کی طرف نازل ہواہے توتم دیکھتے ہو کہ حق شناسی کے اثر سے ان کی آنکھوں سے آنسو بہہ نکلتے ہیں اور وہ پکار اٹھتے ہیں’’اے ہمارے پروردگار!ہم ایمان لائے ہمارا نام گواہی دینے والوں میں لکھ لے۔‘‘(سورہ المائدہ،آیت نمبر83) مسئلہ 6: قرآنی آیات سن کر اہل ایمان کے دل کانپ اٹھتے ہیں۔ ﴿ وَ بَشِّرِ الْمُخْبِتِیْنَ، الَّذِیْنَ اِذَا ذُکِرَ اللّٰہُ وَجِلَتْ قُلُوْبُہُمْ وَ الصّٰبِرِیْنَ عَلٰی مَآ اَصَابَہُمْ وَ الْمُقِیْمِی الصَّلٰوۃِ وَ مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ یُنْفِقُوْنَ ، ﴾(22: 34-35) ’’اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم !بشارت دے دوجو عاجزی اختیار کرنے والے ہیں جن کا حال یہ ہے کہ اللہ کا ذکر
Flag Counter