Maktaba Wahhabi

139 - 260
مسئلہ 103: قرآن مجید کا علم سیکھنے والوں کے لئے زمین وآسمان کی ہر چیز استغفار کرتی ہے۔ عَنْ اَبِیْ دَرْدَائٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم یَقُوْلُ (( مَنَ سَلََکَ طَرِیْقًا یَلْتَمِسُ فِیْہِ عِلْمًا سَہَّلَ اللّٰہُ لَہٗ طَرِیْقًا اِلَی الْجَنَّۃِ وَاِنَّ الْمَلاَئِکَۃَ لَتَضَعُ اَجْنِحَتَہَا رِضًا لِطَالِبِ الْعِلْمِ وَاِنَّ طَالِبَ الْعِلْمِ یَسْتَغْفِرُ لَہٗ مَنْ فِیْ السَّمَائِ وَالْاَرْضِ حَتّٰی الْحِیْتَانِ فِیْ الْمَائِ۔ رَوَاہُ ابْنُ مَاجَۃَ[1] (صحیح) حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سناہے جو شخص علم کی خاطر سفرطے کرتاہے اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے فرشتے طالب علم سے خوش ہوکراپنے پر(اس کے قدموں کے نیچے)بچھاتے ہیں۔طالب علم کے لئے زمین وآسمان کی ہر چیز حتی کہ پانی کے اندر مچھلیاں بھی مغفرت کی دعا کرتی ہیں۔‘‘اسے ابن ماجہ نے روایت کیاہے۔ مسئلہ 104: قرآن مجید کا علم سیکھنے کے لئے گھر سے نکلنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے کے برابر ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 111کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 105: قرآن مجید کا علم سیکھنے والے اللہ تعالیٰ کے خاص بندے ہیں۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 110کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔ مسئلہ 106: قرآن مجید کا علم حاصل کرنے والا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وراثت سے اپنا حصہ پاتا ہے۔ وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر46کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter