Maktaba Wahhabi

112 - 260
فَضْلُ تِلاَوَۃِ الْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ تلاوت قرآن مجید کی فضیلت مسئلہ 36: قرآن مجید کی تلاوت کرنے والے اللہ تعالیٰ کے ساتھ ایسی تجارت کرتے ہیں جس میں انہیں درج ذیل پانچ فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ 1 اس تجارت میں انہیں خسارہ نہیں ہوتا۔ 2 وعدے کے مطابق انہیں پوراپورا اجروثواب دیاجاتا ہے۔ 3 اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے ان کے اجروثواب میں اضافہ بھی فرماتے ہیں۔ 4 ان کے گناہ بھی معاف کئے جاتے ہیں۔ 5 ان کے دیگر نیک اعمال کی قدر کی جاتی ہے۔ ﴿ اِنَّ الَّذِیْنَ یَتْلُوْنَ کِتٰبَ اللّٰہِ وَ اَقَامُوا الصَّلٰوۃَ وَ اَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰہُمْ سِرًّا وَّ عَلَانِیَۃً یَّرْجُوْنَ تِجَارَۃً لَّنْ تَبُوْرَ، لِیُوَفِّیَہُمْ اُجُوْرَہُمْ وَ یَزِیْدَہُمْ مِّنْ فَضْلِہٖ اِنَّہ‘ غَفُوْرٌ شَکُوْرٌ،﴾ (35: 29-30) ’’جو لوگ اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نے انہیں رزق دیا ہے اس میں سے خفیہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امیدوارہیں جس میں کوئی خسارہ نہیں ہوگا،اللہ تعالیٰ ان کو بھرپور اجر عطافرمائے گا،اپنے فضل سے ان کے اجر میں اضافہ بھی فرمائے گا،بے شک وہ بڑا بخشنہار اور قدر فرمانے والاہے۔‘‘(سورہ فاطر،آیت نمبر29تا30)
Flag Counter