Maktaba Wahhabi

242 - 260
کرکے آیات کا مفہوم لینا اور آیات کی من مانی تفسیر کرنا کفر ہے۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ(( اَلْمِرَائُ فِیْ الْقُرْآنِ کُفْرٌ )) رَوَاہُ اَبُوْدَاؤُدَ[1] (صحیح) حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’قرآن میں جھگڑا کرنا کفر ہے۔‘‘ اسے ابوداؤدنے روایت کیاہے۔ مسئلہ 320: کتاب وسنت کے علم کے بغیر اپنی رائے سے قرآن مجید کی تفسیر کرنے والے کے منہ میں قیامت کے روز آگ کی لگام ڈالی جائے گی۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم (( مَنْ سُئِلَ عِنْ عِلْمٍ فَکَتَمَہٗ جَآئَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُلْجَمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَّارٍ وَمَنْ قَالَ فِیْ الْقُرْآنِ بِغَیْرِ مَا یَعْلَمُ جَآئَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مُلْجَمًا بِلِجَامٍ مِنْ نَّارِ )) رَوَاہُ اَبُوْ یَعْلٰی[2] (صحیح) حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’جس سے کوئی دینی مسئلہ پوچھا گیااور اس نے چھپایاتو وہ قیامت کے روز آگ کی لگام میں جکڑا ہواآئے گااور جس نے قرآن کے معاملے میں علم کے بغیر بات کی وہ بھی قیامت کے روزآگ کی لگام میں جکڑا ہواآئے گا۔‘‘اسے ابو یعلیٰ نے روایت کیاہے۔
Flag Counter