Maktaba Wahhabi

105 - 260
فَضْـــلُ الْقُـــرْآنِ الْمَجِیْدِ قرآن مجیدکے فضائل مسئلہ 17: قرآن مجید کے نزول کی رات(لیلۃ القدر)میں عبادت کا ثواب ہزار ماہ (یا 83سال) کی عبادت کے ثواب سے زیادہ ہے۔ ﴿ اِنَّآ اَنْزَلْنٰہُ فِیْ لَیْلَۃِ الْقَدْرِ، وَ مَآ اَدْرٰکَ مَا لَیْلَۃُ الْقَدْرِ، لَیْلَۃُ الْقَدْرِ خَیْرٌ مِّنْ اَلْفِ شَہْرٍ، ﴾(197: 1-3) ’’بے شک ہم نے اس قرآن کو شب قدر میں نازل کیااورتوکیاجانے کہ شب قدر کیاہے؟شب قدر ہزار مہینوں سے بہتر رات ہے۔‘‘(سورہ القدر،آیت نمبر1تا3) مسئلہ 18: قرآن مجید کی تعلیم ، تدریس ، تبلیغ اور اس پر عمل جہاد کبیر ہے۔ ﴿ فَلَا تُطِعِ الْکٰفِرِیْنَ وَ جَاہِدْہُمْ بِہٖ جِہَادًا کَبِیْرًا،﴾(52:25) ’’(اے محمد) کافروں کی باتیں نہ مان اور اس قرآن کے ساتھ ان کے خلاف جہاد کر بڑا جہاد۔‘‘ (سورہ الفرقان ، آیت نمبر52) مسئلہ 19: اللہ تعالیٰ کی تمام نعمتوں میں سے سب سے بڑی نعمت قرآن مجید ہے۔ ﴿ وَاذْکُرُوْا نِعْمَتَ اللّٰہِ عَلَیْکُمْ وَ مَآ اَنْزَلَ عَلَیْکُمْ مِّنَ الْکِتٰبِ وَالْحِکْمَۃِ یَعِظُکُمْ بِہٖ ﴾ (231:2) ’’ اور یاد کرو اس نعمت کو جو اس نے تم کو عطا کی اور اللہ تمہیں نصیحت کرتا ہے کہ اس نے کتاب (یعنی قرآن) اور حکمت (یعنی حدیث) سے جو کچھ نازل کیا ہے اسے یاد رکھو۔‘‘ (سورہ البقرہ، آیت نمبر231) ﴿ یٰٓاَیُّہَا النَّاسُ قَدْ جَآئَ تْکُمْ مَّوْعِظَۃٌ مِّنْ رَّبِّکُمْ وَ شِفَآئٌ لِّمَا فِی الصُّدُوْرِ لا وَ ہُدًی وَّ
Flag Counter