Maktaba Wahhabi

202 - 260
فَضْلُ بَعْضِ کَلِمَاتِ الْقُرْاٰنِیَّۃِ بعض قرآنی کلمات کے فضائل (1) فَضْلُ ﴿ لاَ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ(35:37) [1] ’’لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘کہنے کی فضیلت مسئلہ 236: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کا اقرار جنت میں جانے کا باعث ہے۔ عَنْ عُثْمَانَ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم ((مَنْ مَاتَ وَ ہُوَ یَعْلَمُ اَنَّہٗ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ دَخَلَ الْجَنَّۃَ )) رَوَاہُ مُسْلِمٌ [2] حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’جو شخص اس حال میں مرے کہ اسے لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ کا علم (یقین) ہو تو وہ جنت میں جائے گا۔‘‘ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 237: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کا اقرار قیامت کے روز شفاعت کا باعث ہوگا۔ عَنْ اَبِیْ ہُرَیْرَۃَ رضی اللّٰه عنہ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللّٰه علیہ وسلم قَالَ ((اَسْعَدُ النَّاسِ بِشَفَاعَتِیْ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ مَنْ قَالَ لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ خَالِصًامِنْ قَلْبِہٖ اَوْ نَفْسِہٖ )) رَوَاہُ الْبُخَارِیُّ[3] حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’قیامت کے روز میری سفارش سے فیض یاب ہونے والے لوگ وہ ہیں جنہوں نے سچے دل سے یا (آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ) جی جان سے لاَ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہ کا اقرار کیا ہے۔‘‘ اسے بخاری نے روایت کیا ہے۔ مسئلہ 238: لَآ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کا کثرت سے وظیفہ اللہ تعالیٰ سے قربت کا ذریعہ ہے۔
Flag Counter