Maktaba Wahhabi

243 - 260
عِقَابُ عَلٰی کَرَاہِیَۃِ الْاٰیَۃِ الْقُرْاٰنِیَّۃِ قرآن مجید کی کسی آیت کو ناپسند کرنے کی سزا مسئلہ 321: جو شخص قرآن مجید کی کسی ایک آیت ،حکم ،قانون یا فیصلے کو ناپسند کرے، وہ دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتاہے۔ ﴿ وَ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا فَتَعْسًا لَّہُمْ وَ اَضَلَّ اَعْمَالَہُمْ، ذٰلِکَ بِاَنَّہُمْ کَرِہُوْا مَآ اَنْزَلَ اللّٰہُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَہُمْ ، ﴾(47: 8-9) ’’وہ لوگ جنہوں نے کفر کیاان کے لئے ہلاکت ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کے اعمال کو ضائع کر دیا یہ اس لئے کہ انہوں نے اس چیز کو ناپسند کیاہے جسے اللہ تعالیٰ نے نازل فرمایاہے۔‘‘(سورہ محمد، آیت نمبر-8-9) وضاحت : یادرہے کہ قرآن مجید کی کسی ایک آیت کو ناپسندکرنا سارے قرآن مجید کو ناپسند کرنے کے برابر ہے۔ مسئلہ 322: ناپسندیدگی ، شک اور تنقید کی نگاہ سے قرآن مجید کا مطالعہ کرنے والے ظالموں کے کفر اور گمراہی میں قرآن مجید اور بھی اضافہ کرتا ہے۔ ﴿ وَلاَ یَزِیْدُ الظّٰلِمِیْنَ اِلاَّ خَسَارًا ،﴾(82:17) ’’اور قرآن مجید نہیں اضافہ کرتا ظالموں کو مگر خسارے میں۔‘‘ (سورہ بنی اسرائیل ، آیت 82) ﴿ وَالَّذِیْنَ لاَ یُؤْمِنُوْنَ فِیْ اٰذَانِہِمْ وَقْرٌ وَّ ہُوَ عَلَیْہِمْ عَمًی﴾(44:41) ’’اور وہ لوگ جو ایمان نہیں لاتے ، ان کے لئے قرآن کانوں کی گرانی اور آنکھوں کی پٹی ہے۔‘‘ (سورہ حٰم السجدہ ، آیت نمبر44)
Flag Counter