Maktaba Wahhabi

154 - 260
فَضَـــائِلُ بَعْضِ السُّوَرِالْقُرْاٰنِیَّۃِ بعض قرآنی سورتوں کے فضائل (1) فَضْلُ سُوْرَۃِ الْفَاتِحَۃِ سورہ فاتحہ کی فضیلت مسئلہ 134: سورہ فاتحہ جیسی فضیلت رکھنے والی سورہ امت ِ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کسی امت کو نہیں دی گئی۔ مسئلہ 135: سورہ فاتحہ کا دوسرا نام قرآن عظیم ہے۔ عَنْ اُبَیِّ بْنِ کَعْبٍ رضی اللّٰه عنہ قَالَ : قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ((وَالَّذِیْ نَفْسِیْ بِیَدِہٖ مَا اُنْزِلَتْ فِی التَّوْرَاۃِ، وَ لاَ فِی الْاِنْجِیْلِ ، وَلاَ فِی الزَّبُوْرِ ، وَ لاَ فِی الْفُرْقَانِ مِثْلُہَا ، وَ اِنَّہَا سَبْعٌ مِنَ الْمَثَانِیْ وَالْقُرْآنُ الْعَظِیْمُ الَّذِیْ اُعْطِیْتُہٗ )) رَوَاہُ التِّرْمِذِیُّ[1] (صحیح) حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ’’اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، سورہ فاتحہ جیسی سورت نہ تو راۃ میں نازل کی گئی ، نہ انجیل میں ، نہ زبور میں ، یہ سات آیتیں ہیں جو بار بار پڑھی جاتی ہیں اور یہی قرآن عظیم ہے جو میں دیا گیا ہوں۔‘‘ اسے ترمذی نے روایت کیا ہے۔ وضاحت : سورۃ فاتحہ کے مختلف نام جو قرآن مجید یا حدیث شریف میں آئے ہیں وہ یہ ہیں: 1. ام القرآن۔2. سبع مثانی(جو نماز میں بار بار پڑھی جاتی ہے)۔3. قرآن عظیم ۔4. سورہ الحمد۔5. سورہ الشکر ۔6. سورہ الدعاء ۔7. سورہ الشافیہ ، اس سورہ کے ناموں کی کثرت اس کی فضیلت اور عظمت پر دلالت کرتی ہے۔ مسئلہ 136: سورہ فاتحہ سارے قرآن مجید کا نچوڑ ہے۔
Flag Counter