Maktaba Wahhabi

185 - 260
تَعَوَّذَ بِمِثْلِہِنَّ اَحَدٌ ))۔ رَوَاہُ النِّسَائِیُّ[1] (صحیح) حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ ایک غزوہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سواری پر بیٹھے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’اے عقبہ رضی اللہ عنہ !کہہ!‘‘میں نے کان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف لگادیئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر ارشاد فرمایا’’اے عقبہ رضی اللہ عنہ !کہہ!‘‘میں پوری طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف متوجہ ہوگیاآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تیسری مرتبہ ارشادفرمایا’’اے عقبہ رضی اللہ عنہ !کہہ!‘‘میں نے عرض کیا’’یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !کیاکہوں؟‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا’’قُلْ ہُوَ اللّٰہُ اَحَدٌ‘‘ اور آخر تک سورہ پڑھی پھر قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ پڑھی اور میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھی اور میں نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ پڑھی حتی کہ اسے مکمل کیاپھرآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا’’کسی پناہ مانگنے والے کے لئے ان تینوں سورتوں سے بہتر کوئی سورہ نہیں پائی گئی جس کے ذریعے پناہ مانگی جاسکے۔‘‘اسے نسائی نے روایت کیاہے۔ ٭٭٭
Flag Counter