Maktaba Wahhabi

93 - 260
اَسْمَاءُ اَلْقُرْآنِ الْمَجِیْدِ قرآن مجید کے نام مسئلہ 2: قرآن مجید کے آٹھ نام درج ذیل ہیں: 1 اَلْقُــــرْآنُ ﴿ اَلرَّحْمٰنُ ، عَلَّمَ الْقُرْآنُ ، ﴾(2-1:55) ’’وہ رحمن ہے جس نے قرآن سکھایا۔‘‘ (سورہ الرحمن ، آیت نمبر2-1) 2 اَلْکِـــــتَابُ (لکھا گیا) ﴿ الٓمٓ ، ذٰلِکَ الْکِتَابُ لاَ رَیْبَ فِیْہِ ج ، ﴾(2-1:2) ’’الم ، یہ کتاب ہے جس میں کوئی شک نہیں۔‘‘ (سورہ البقرۃ ، آیت نمبر2-1) 3 اَلْــفُـــرْقَانُ (فرق کرنے والا) ﴿ تَبٰرَکَ الَّذِیْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰی عَبْدِہٖ لِیَکُوْنَ لِلْعٰلَمِیْنَ نَذِیْرًا، ﴾(1:25) ’’برکت والی ہے وہ ذات جس نے اپنے بندے پر فرقان نازل فرمایا تاکہ سارے جہان والوں کے لئے خبردار کرنے والا ہو۔‘‘ (سورہ الفرقان ، آیت نمبر1) 4 اَلــــذِّکْرُ (نصیحت) ﴿ اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحٰفِظُوْنَ، ﴾(9:15) ’’بے شک یہ ذکر ہم نے ہی نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘ (سورہ الحجر ، آیت نمبر9) 5 اَلـــتَّنْزِیْلُ (نازل شدہ)
Flag Counter