Maktaba Wahhabi

253 - 260
اَلْـاَحَادِیْثُ الضَّعِیْفَۃُ وَالْمَوْضُوْعَۃُ ضعیف اور موضوع احادیث 1 مَنْ قَرَئَ سُوْرَۃَ آلِ عِمْرَانَ اُعْطِیَ بِکُلِّ آیَۃٍ مِنْہَا اَمَانٌ عَلٰی جَسَرِ جَہَنَّمَ۔ ’’جس نے سورہ آل عمران پڑھی اسے ہر آیت کے بدلے جہنم کے پُل سے امان دی جائے گی۔‘‘ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے،ملاحظہ ہو الموضوعات، الجزء الاول،رقم الصفحہ239 2 مَنْ قَرَئَ آیَۃَ الْکُرْسِیِّ لَمْ یَتَوَلَّ قَبْضَ نَفْسِہٖ اِلاَّ اللّٰہُ تَعَالٰی۔ ’’جس نے آیت لکرسی پڑھی اس کی روح صرف اللہ تعالیٰ قبض کریں گے۔‘‘ وضاحت : یہ حدیث موضوع ہے،ملاحظہ ہو الاحادیث الضعیفہ والموضوعۃ، للالبانی، الجزء الخامس ،رقم الصفحہ239 3 اِنَّ لِکُلِّ شَیْئٍ قَلْبًا وَقَلْبُ الْقُرْآنِ یٰسٓ وَمَنْ قَرَئَ یٰسٓ کَتَبَ اللّٰہُ لَہٗ بِقِرَآئَ تِہَا قِرَأَ ۃَ الْقُرْآنِ عَشَرَ مَرَّاتٍ۔[1] ’’ہر چیز کا دل ہوتاہے اور قرآن مجید کا دل سورہ یاسین ہے جو سورہ یاسین پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لئے دس مرتبہ قرآن پڑھنے کا ثواب لکھے گا۔‘‘ وضاحت: یہ حدیث موضوع ہے،ملاحظہ ہو ضعیف سنن الترمذی ،للالبانی،رقم الحدیث543 4 مَنْ قَرَئَ یٰسٓ فِیْ صَدْرِ النَّہَارِ قُضِیَتْ حَوَائِجُہٗ۔ ’’جس نے سورہ یاسین دن کے پہلے حصے میں پڑھی اس کی ضروریات پوری کی جائیں گی۔‘‘ وضاحت: یہ حدیث مرسل ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے،ملاحظہ ہومشکوۃ المصابیح ،للالبانی ،الجزء الاول،رقم الحدیث2177 5 مَا مِنْ مَیِّتٍ یَمُوْتُ فَیَقْرَأُ عِنْدَہٗ سُوْرَۃَ یٰسٓ اِلاَّ ہَوَّنَ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ۔ ’’مرنے والے کے پاس سورہ یاسین پڑھی جائے تو اللہ تعالیٰ اس پر موت کی سختی آسان فرمادیتے ہیں۔‘‘
Flag Counter