Maktaba Wahhabi

213 - 260
الصَّالِحَۃُ مِنَ اللّٰہِ وَالرُّؤْیَا السُّوْئُ مِنَ الشَّیْطَانِ فَمَنْ رَاَی رُوْیًا فَکَرِہَ مِنْہَا شَیْئًا فَلْیَنْفُثْ عَنْ یَّسَارِہٖ وَلْیَتَعَوَّذْ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ لاَ تَضُرُّہٗ وَلاَ یُخْبِرْبِہَا اَحَدًا فَاِنْ رَاٰی رُوْیَا حَسَنَۃً فَلْیُبْشِرْ وَلاَ یُخْبِرْ اِلاَّ مَنْ یُّحِبُّ رَوَاہُ مُسْلِمٌ[1] حضرت ابوقتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا’’اچھاخواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے جو شخص ایسا خواب دیکھے جس میں وہ کوئی بری چیز محسوس کرے تو (جاگنے کے بعد)تین بار بائیں جانب تھوکے اور شیطان سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے تو برا خواب اسے کوئی نقصان نہیں پہنچائے گااور اسے چاہئے کہ برا خواب کسی کو نہ بتائے اور اگر کوئی شخص اچھا خواب دیکھے تو اسے خوش ہونا چاہئے اور اپنے خیرخواہ کے علاوہ کسی کو نہیں بتانا چاہئے۔‘‘(تاکہ کوئی حسد نہ کرے)اسے مسلم نے روایت کیاہے۔ وضاحت : 1.قرآن مجید میں تعوذ کی آیت درج ذیل ہے۔رَبِّ اَعُوْذُبِکَ مِنْ ہَمَزٰتِ الشَّیَاطِیْنِ ، وَاَعُوْذُبِکَ رَبِّ اَنْ یَّحْضُرُوْنِ ، ’’اے میرے رب!میں شیطان کی اکساہٹ سے تیری پناہ طلب کرتاہوں اور اس بات سے بھی تیری پناہ طلب کرتاہوں کہ وہ میرے پاس آئیں۔2.مذکورہ آیت کے علاوہ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ پڑھ لینا بھی درست ہے۔ مسئلہ 266: مرض الموت میں معوذتین پڑھ کر دم کرنے سے جان کنی کی تکلیف میں کمی ہو گی۔ ان شاء اللہ! وضاحت : حدیث مسئلہ نمبر 201کے تحت ملاحظہ فرمائیں۔
Flag Counter