Maktaba Wahhabi

106 - 260
رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ، قُلْ بِفَضْلِ اللّٰہِ وَ بِرَحْمَتِہٖ فَبِذٰلِکَ فَلْیَفْرَحُوْا ط ہُوَ خَیْرٌ مِّمَّا یَجْمَعُوْنَ،﴾ (10: 57-58) ’’اے لوگو! تمہارے پاس تمہارے رب کی طرف سے وعظ (اور نصیحت یعنی قرآن مجید) آگیا۔ اس میں دلوں کی بیماری کے لئے شفا ہے اور جو اس پر ایمان لے آئیں ان کے لئے ہدایت اور رحمت ہے۔ اے نبی کہو ، یہ اللہ تعالیٰ کا فضل اور مہربانی ہے کہ اس نے قرآن نازل فرمایا اس پر لوگوں کو خوشی منانی چاہئے قرآن مجید ان سب چیزوں سے بہتر ہے جنہیں لوگ اکٹھا کررہے ہیں۔‘‘ (سورہ یونس ، آیت نمبر57-58) مسئلہ 20: قرآن مجید کی آیات یا الفاظ میں ردو بدل قیامت تک ممکن نہیں۔ ﴿اِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّکْرَ وَ اِنَّا لَہٗ لَحَافِظُوْنَ ،﴾(9:15) ’’بے شک ہم نے ہی اس قرآن کو نازل فرمایا ہے اور ہم ہی اس کی حفاظت کرنے والے ہیں۔‘‘ (سورہ الحجرات ، آیت نمبر 9) مسئلہ 21: قرآن مجید میں بیان کئے گئے عقائد ، واقعات اور حقائق کو قیامت تک کوئی غلط ثابت نہیں کر سکتا۔ مسئلہ 22: قرآن مجید کی تعلیمات کو پھیلنے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ ﴿لاَ یَاْتِیْہِ الْبَاطِلُ مِنْ بَیْنِ یَدَیْہِ وَ لاَ مِنْ خَلْفِہٖ تَنْزِیْلٌ مِّنْ حَکِیْمٍ حَمِیْدٍ ،﴾(42:41) ’’باطل نہ آگے سے اس (قرآن )پر حملہ آور ہوسکتا ہے نہ پیچھے سے۔ یہ نازل کردہ ہے اس کی طرف سے جو حکمت والا ہے اور تعریف کے لائق ہے۔‘‘ (سورہ حٰم السجدہ، آیت نمبر42) مسئلہ 23: قرآن مجید کی سبع طوال سورتیں تورات کے برابر ہیں۔ مسئلہ 24: قرآن مجید کی مئین سورتیں زبور کے برابر ہیں۔ مسئلہ 25: قرآن مجید کی سورہ فاتحہ انجیل کے برابر ہے۔ مسئلہ 26: قرآن مجید کی مفصل سورتیں اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص فضل وکرم سے
Flag Counter