Maktaba Wahhabi

96 - 260
﴿ وَ ہٰذَا کِتٰبٌ اَنْزَلْنٰہ‘ مُبٰرَکٌ فَاتَّبِعُوْہُ وَ اتَّقُوْا لَعَلَّکُمْ تُرْحَمُوْنَ ، ﴾(155:6) ’’اور یہ کتاب ہم نے نازل فرمائی ہے جو برکت والی ہے پس اس کی پیروی کرو اور تقویٰ اختیار کرو امید ہے تم پر رحم کیا جائے گا۔‘‘ (سورہ الانعام، آیت نمبر155) 11 مـُــبِیْنٌ (کھول کر بیان کرنے والا) ﴿ الٓرٰ قف تِلْکَ اٰیٰتُ الْکِتٰبِ وَ قُرْاٰنٍ مُّبِیْنٍٍ ، ﴾(1:15) ’’الٓرٰ ، یہ آیات ہیں کتاب کی اور اس قرآن کی جو اپنے احکام کھول کر بیان کرنے والا ہے۔‘‘ (سورہ الحجر، آیت نمبر1) 12 حَکِیْمٌ (حکمت سے لبریز) 13 عَلِیٌّ (بلند مرتبہ) ﴿ اِنَّا جَعَلْنٰـہُ قُرْئٰ نًاعَرَبِیًّا لَّعَلَّکُمْ تَعْقِلُوْنَ، وَ اِنَّہٗ فِیْ اُمِّ الْکِتَابِ لَدَیْنَا لَعَلِّیٌ حَکِیْمٌ ،﴾ (43: 3-4) ’’ہم نے اس قرآن کو عربی زبان میں بنایا ہے تاکہ تم لوگ اسے سمجھو اور یہ ام الکتاب (یعنی لوح محفوظ) میں درج ہے جو ہمارے ہاں بلند مرتبہ اور حکمت سے لبریز کتاب ہے۔‘‘ (سورہ الزخرف، آیت نمبر 3-4) 14 بَشِـــیْرٌ (بشارت دینے والا) 15 نـَـــذِیْرٌ (ڈرانے والا) ﴿کِتٰبٌ فُصِّلَتْ اٰیٰتُہ‘ قُرْاٰنًا عَرَبِیًّا لِّقَوْمٍ یَّعْلَمُوْنَ، بَشِیْرًا وَّ نَذِیْرًا فَاَعْرَضَ اَکْثَرُہُمْ فَہُمْ لَا یَسْمَعُوْنَ ،﴾ (41: 3-4) ’’عربی زبان میں قرآن ایک ایسی کتاب ہے جس کی آیات کھول کر بیان کی گئی ہیں اور جو علم رکھنے و الوں کے لئے( جنت کی) خوشخبری دینے والا اور (ایمان نہ لانے والوں کو جہنم سے) ڈرانے والا ہے لیکن بیشتر لوگوں نے اس قرآن سے منہ موڑ صلی اللہ علیہ وسلم اور وہ سنتے ہی نہیں۔ ‘‘ (سورہ حٰم السجدہ، آیت نمبر3-4) 16 مُصَدِّقٌ (تصدیق کرنے والا)
Flag Counter