Maktaba Wahhabi

69 - 124
کی شان میں اتنا غلوکرتے ہیں کہ انہیں معصومیت کے درجہ تک پہنچادیتے ہیں۔ اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور اہل بیت کی شان میں غلو کرتے ہوئے حد سے تجاوز کر جاتے ہیں۔ بدعات و شرکیات اور خرافات سے اللہ تعالیٰ کی قربت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ لوگوں کو بلاوجہ دنیا سے زہد و بے رغبتی برتنے اور احتیاج و فقر اور ذلت کی زندگی گزارنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ یہ بعض صفات ہیں جو کہ تبلیغی جماعت اور اخوان المسلمون میں پائی جاتی ہیں۔جبکہ سروریوں کی بعض صفات بھی بالکل اخوان المسلمون جیسی ہیں۔ ہاں اتنی بات ضرور ہے کہ یہ لوگ اپنے تئیں صحیح عقیدہ کی دعوت و تبلیغ کے بڑے حریص ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے ان لوگوں کے کچھ اعمال ایسے ہیں جو کہ صحیح عقیدہ توحید اور صحیح سلفی منہج کے بالکل خلاف ہوتے ہیں۔ جیسا کہ انقلابی تحریکیں برپا کرناحکمرانوں کے خلاف بغاوت اور مظاہرے کرنا۔نوجوانوں کو حکمرانوں کی نافرمانی کی تعلیم دینا۔ اور سلفیوں سے بغض رکھنا۔ اور فتنے پھیلانے کے لیے غیر اہل توحید سے ولا و برا رکھنا وغیرہ۔ [تبلیغی جماعت اور علمائے عرب] برادرمحترم!اب آپ کی خدمت میں پیش ہیں: ’’ائمہ دعوت اور سلفی علماء امت کے فتاوی اور اقوال تبلیغی جماعت کے بارے میں۔‘‘ تاکہ آپ ان لوگوں کے منہج کے متعلق پوری بصیرت کے ساتھ اپنے مؤقف پر قائم رہ سکیں۔ امام محمد بن ابراہیم آل شیخ: آپ کتاب’’یہ ہے تبلیغی جماعت؛ جس میں کوئی خیر نہیں‘‘سے نقل کرتے ہوئے تبلیغی جماعت کے بارے میں فرماتے ہیں: ’’یہ جماعت ایک بدعتی اور گمراہ جماعت ہے۔ان کے خط کے ساتھ جو کتابیں
Flag Counter