Maktaba Wahhabi

100 - 124
ان کی راہوں پر چلتے ہیں۔جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے فرقہ ناجیہ(نجات یافتہ گروہ)کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا تھا:وہ ایسے لوگ ہوں گے جو اس راہ پر قائم ہوں گے جس پر آج کے دن میں اور میرے صحابہ کرام قائم ہیں۔ جب کہ بحث و فتوی کی دائمی کمیٹی نے سلف کا معنی بیان کرتے ہوئے لکھا ہے: ’’سلف ہی اہل سنت والجماعت ہیں جو کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرنے والے ہیں۔ ‘‘ (فتوی نمبر:۱۳۶۱) اور جب یہ پوچھا گیا کہ : سوال:....سلفیت کیا ہے اور اس کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ تو اس کا جواب دیتے ہوئے لکھا ہے: جواب:.... سلفیت سلف کی طرف منسوب ہے۔ اور سلف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کرام ہیں اور وہ ائمہ رشدوہدایت ہیں جو کہ پہلے تین زمانوں کے بہترین لوگ ہیں جن کے بہترین ہونے کی گواہی اور بشارت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے۔ (رواہ امام حمد والبخاری و مسلم ) سلفیون سلفی کی جمع ہے جوکہ سلف صالحین کی طرف منسوب ہیں۔ (اللجنۃ الدائمۃ والبحوث العلمیۃ والإفتاء ) عضو: عبداللہ بن قعود عضو: عبداللہ بن غدیان نائب رئیس اللجنۃ: عبد الرزاق عفیفی رئیس اللجنۃ: عبد العزیز بن باز سلفیت اور لغت عرب میں شہرت: محدث العصر حضرت علامہ البانی رحمہ اللہ سے جب پوچھا گیا کہ : ’’سلفیت پر نام رکھنا کیسا ہے؟ کیا یہ کسی جماعت کی دعوت ہے یا کوئی مذہبی گروہ ہے؟۔ یاپھر اسلام میں یہ کوئی نیا فرقہ نکل آیا ہے؟‘‘
Flag Counter