Maktaba Wahhabi

35 - 124
بیعت لی جاتی ہو۔ بلکہ یہ لوگ صرف اور صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع کرتے ہیں وہی ان کے مرشد ہیں۔ اخوان المسلمون کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ پر مرشد عام کا خطاب: آئیے ذرا اخوان المسلمون کے بانی حسن البنا کو دیکھیں۔ انہوں نے جماعت کی تأسیس کی بیسویں سالگرہ کے موقع پراسکندریہ میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: ’’اخوان المسلمون کی تحریک عقائد میں سے کسی عقیدہ ادیان میں سے کسی دین اور طوائف میں سے کسی طائفہ کے خلاف نہیں ہے۔ اس لیے کہ اس تنظیم کے اراکین و منتظمین کو اس بات کا بھر پور احساس ہے کہ رسالات کے بنیادی امور کو اس وقت الحاد سے خطرہ ہے۔ ایمان رکھنے والے لوگوں پر واجب ہوتا ہے کہ وہ اپنی تمام ترتوجہ انسانیت کو اس خطرے سے بچانے پر مبذول کریں۔‘‘ (قافلۃ الاخوان للسیسی ص۲۱۱) میں پوچھتا ہوں : کیا یہی اللہ تعالیٰ کی طرف دعوت ہے؟ جس میں فاسد عقائد کے خلاف ایک لفظ تک نہیں بولا جاتا۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ہُوَ الَّذِیْٓ اَرْسَلَ رَسُوْلَہٗ بِالْہُدٰی وَ دِیْنِ الْحَقِّ لِیُظْہِرَہٗ عَلَی الدِّیْنِ کُلِّہٖ وَ لَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُوْنَ﴾(التوبۃ:۳۳] ’’وہی تو ہے جس نے اپنے رسول کو ہدایت اور سچے دین کے ساتھ بھیجا تاکہ اس دین کو سب ادیان پر غالب کردے۔ خواہ یہ بات مشرکوں کو کتنی ہی ناگوار ہو۔‘‘ پھر ایمان کا تقاضا اللہ تعالیٰ کے لیے محبت اور اس کے نفرت(ولا و برا)کہاں گئے؟۔ اس لیے کہ اخوان المسلمون والے تو نہ ہی یہود و نصاری کو برا سمجھتے ہیں اور نہ ہی کسی دوسرے کافر کو۔ وحدتِ ادیان : اخوان المسلمون کے طریقہ کے مطابق عیسائیوں سے دوستی۔ (اخوان المسلمون کے ایک بڑے لیڈر)باقوری نے یہ ذمہ داری اپنے کندھوں پر
Flag Counter