Maktaba Wahhabi

74 - 124
دیتے ہیں پھر اس کے بعد دعوت کاکام کیا جائے تاکہ پوری بصیرت کے ساتھ اللہ کی طرف بلایا جاسکے۔ الحمد للہ !ہمارے ہاں علمی مرجعیت کا ان باہر سے آنے والی جماعتوں کے بارے میں ایک خاص اثر رہا ہے۔ سعودی عرب میں فتوی کی دائمی کمیٹی نے تبلیغی جماعت کے بارے میں ایک فتوی جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے: تبلیغی جماعت صلح و اتحاد کے مسئلہ میں غلو کا شکار ہے۔ اور دین کو اتنا مجمل بیان کرتے ہیں کہ عقیدہ توحید کے اہم ترین مسائل بھی تفصیل سے بیان نہیں کرتے۔ حالانکہ توحید ہی اصلی اسلام ہے۔ اور توحید سے ہی تمام رسولوں کی دعوت کی ابتدا ہوتی ہے۔ تبلیغی جماعت کے بارے میں آج تک معلوم نہیں ہوسکا کہ وہ دعوت کے میدان میں انبیا و مرسلین کے طریقہ کار پر چلے ہوں اور اصول و فروع میں دین و شریعت کی تفصیل بیان کی ہو۔ ان کے ہاں بس صرف نکلنا ہے۔ نکلو اورنکلو .... اور یہ لوگ دعوت کو اجمالی طور پر پیش کرتے ہیں۔ ان کے ساتھ نکلنے والا صحیح معنوں میں اسلام کے متعلق معلومات حاصل نہیں کرپاتا۔اور نہ ہی اسے دین کی تفصیل کے متعلق کوئی معلومات حاصل ہوسکتی ہیں۔ یہ طریقہ تواتباع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر مبنی طریقہ ہر گز نہیں۔ جماعتوں اور گروہوں کا مؤقف: علمائے کرام کی جانب سے خبردار کیے جانے کے بعداس قسم کی دعوتیں دھڑے بندیاں اور تفرقہ بازی پھیلانے والے اس ملک میں اس قسم کی حرکات سے کیا چاہتے ہیں؟یہ جماعتیں اور فرقے جنہوں نے امت کا شیرازہ بکھیر کر رکھ دیا۔ ان کی خفیہ تنظیم سازی اور کھوکھلے مگر پر فریب نعرے اور ظاہر میں تقوی و پارسائی کے لباس اورجھوٹی تبلیغ کے ساتھ خروج نے عوام الناس کو دھوکے میں مبتلا کرکے رکھ دیا۔ الحمد للہ !کہ ہمارا یہ مبارک ملک صحیح سلفی منہج پر قائم ہے۔ پھر یہ لوگ ہمارے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کے درپے کیوں ہیں؟۔کیا وہ ہمیں اس گروہ بندی اور فرقہ پرستی سے معاف نہیں
Flag Counter