Maktaba Wahhabi

60 - 124
مدرس تعینات ہوئے۔پھر اس کے بعد مرحلہ جامعیہ میں استاذ مقرر ہوئے۔ میں آپ کو ایک موحد صاحب حسن العقیدہ اور صحیح و سلیم منہج کے حامل انسان کی حیثیت سے جانتا ہوں۔ آپ بڑے اہتمام و تزک و احتشام کے ساتھ عقیدہ کے مسائل اپنے دروس اورلیکچرز میں تحریر و تقریر میں بیان کیا کرتے اور بدعات و خرافات سے خبردار کرتے رہتے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی مغفرت فرمائے۔ آمین شیخ ربیع بن ہادی مدخلی حفظہ اللہ ! آپ فرماتے ہیں: شیخ محمد بن امان جامی ایک مؤمن موحد اور سلفی انسان تھے۔آپ دین میں فقیہ تھے۔ علوم عقیدہ میں آپ کو کمال دسترس حاصل تھی۔ میں نے آپ سے بڑھ کر عمدہ طریقہ سے مسائل عقیدہ سمجھانے والا کوئی نہیں دیکھا۔ آپ نے ہمیں ثانویہ کے مرحلہ میں عقیدہ واسطیہ اور عقیدہ حمویہ بطور سبق پڑھایا تھا۔ میں نے آپ سے بڑھ کر کسی کو نہیں دیکھا جو کہ احسن اسلوب سے طلبہ کو سمجھا سکے۔ آپ صاحب حسن خلق متواضع اور با وقار انسان تھے۔ آپ سے اخلاق سیکھا جاتا تھا۔ ڈاکٹر صالح بن عبداللہ العبود(مدیر جامعہ اسلامیہ سابقا) آپ فرماتے ہیں: فضیلۃ الشیخ محمد بن امان الجامی مدرس مسجد نبوی کئی ایک علما کرام نے آپ کی تعریف و توصیف کی ہے جیسے شیخ عمر فلاتہ مدرس مسجد نبوی اور مدیر قسم الحدیث اور فضیلۃ الشیخ محمد محمود الوائلی مدرس مسجد نبوی اور استاذ جامعہ اسلامیہ پروفیسر ہائیر ایجوکیشن۔ ڈاکٹر عبدالرحمن خمیس مدرس جامعہ الامام محمد بن سعود الاسلامیہ الریاض۔ اور شیخ ؍داعیہ محمد بن عبد الوہاب مرزوق البنا۔ اور ان حضرات کے علاوہ دیگر بہت سارے علما کرام نے آپ کو اچھے الفاظ میں یاد کیا ہے۔ تبلیغی جماعت تبلیغی جماعت والے اپنے بارے میں شیخ ابن باز اور ابن عثیمین رحمہما اللہ کے جو اقوال نقل کرتے ہیں( اور اس طرح سے لوگوں کو دھوکا دینے میں تلبیس ابلیس کاکام لیتے ہیں)یہ سبھی
Flag Counter