Maktaba Wahhabi

122 - 124
پشت ڈالنا ضروری ہوجاتا ہے۔ مطلق اطاعت صرف اور صرف اللہ تعالیٰ کی ہے۔ اس کی شریعت کے ساتھ مضبوط تعلق رکھا جائے دین اور اہل دین سے محبت رکھی جائے۔ دنیا کو کسی طرح بھی آخرت پر ترجیح نہ دی جائے۔ اور کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ کی تمام تر نصوص پر ایمان رکھا جائے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان رکھتے ہوئے آپ کا ادب کیا جائے۔ اور ایمان کے چھ ارکان پر پختہ ایمان رکھاجائے۔ تکفیر اور اہل تکفیر اور ان کے افکار اور دہشت گرد گروہوں سے دوری اختیار کی جائے۔عقیدہ اور عبادت اور شرعی معاملات کے احکام اور نظام زندگی میں کوئی تفریق نہ کی جائے۔ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں پر رضامندی کا اظہار کیا جائے۔ کفار کی مشابہت اختیار نہ کی جائے۔ اوراختلاف اور تفرقہ بازی سے دور رہیں۔ اسلام کے ارکان پر چلتے ہوئے حق کی اتباع کا خوب اہتمام کریں۔ اور جاہلیت کے دعووں سے دور رہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’وہ ہم میں سے نہیں جو کوئی اپنے گال پیٹے اور اپنا گریبان چاک اور جاہلیت کے سے دعوے کرے۔(جاہلیت کی طرح کا رونا روئے)‘‘ ( متفق علیہ) سلفیت کے رہنما اصول : سلفیت کا ایک رہنما اصول: سختی سے اجتناب کرتے ہوئے آسانی پیدا کرنا ہے۔اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَاِِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا o اِِنَّ مَعَ الْعُسْرِ یُسْرًا﴾(الشرح:۵،۶) ’’بلاشبہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔بلاشبہ ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔‘‘ حدیث شریف میں ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دو میں سے کسی ایک کام کا اختیار دیا جاتا تو آپ آسان کام کو پسند فرماتے جب تک کہ اس میں کو ئی گناہ یا قطع رحمی کی بات نہ ہوتی۔ اسلام تنگی کا نہیں آسانی کا دین ہے۔یہ خیر و بھلائی کا دین ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَلْتَکُنْ مِّنْکُمْ اُمَّۃٌ یَّدْعُوْنَ اِلَی الْخَیْرِ﴾(آل عمران:۱۰۴)
Flag Counter