Maktaba Wahhabi

88 - 124
گروہ پیدا کردیتے)۔ پھر ان میں اکثر تنظیموں کی خصلت و عادت یہ ہوتی ہے کہ اسلام کانام تو لیتے ہیں لیکن اسلام کی حقیقی روح کو سرے سے پس پشت ڈال دیتے تھے۔ تو پھر عقلاء کی اس بات پر انہیں کوئی ملامت کی جاسکتی ہے کہ یہ گروہ اور تنظیمیں استعمار کی طرف سے مشرق پر مسلط ایک بھیانک شر اور خطرہ ہے۔ ‘‘ عبرت انگیز کلمہ: حضرت حسن بصری رحمہ اللہ سے روایت کیا گیا ہے کہ آپ نے ام المؤمنین حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے سنا آپ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے فتنہ قتل کے دور میں فرما رہی تھیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان لوگوں سے بری ہیں جنہوں نے گروہ بندیاں کیں اور فرقے بنالیے۔ اور پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿اِنَّ الَّذِیْنَ فَرَّقُوْادِیْنَہُمْ وَکَانُوْ اشِیَعًا لَّسْتَ مِنْہُمْ فِیْ شَیْئٍ﴾(الانعام) ’’جن لوگوں نے اپنے دین میں تفرقہ ڈالا اور کئی فرقے بن گئے، ان سے آپ کو کچھ سروکار نہیں۔‘‘ (الاعتصام۔لامام حمد) شیخ الاسلام ابن تیمیہ رحمہ اللہ : آپ فرماتے ہیں: ’’مؤمن دوسرے مؤمن کے لیے دو ہاتھوں کی طرح ہے۔ ایک ہاتھ دوسرے کو دھوتا ہے۔ اور کبھی ایسے بھی ہوتا ہے کہ تھوڑی سختی(رگڑ)کے بغیر میل نہیں جاتی۔لیکن صفائی حاصل کرنا بھی تو واجب ہے۔ پس وہ سختی جس سے پاکیزگی اورنرمی حاصل ہوتی ہو اس پر ہم اللہ تعالیٰ کی تعریف بیان کرتے ہیں۔‘‘ (فتاوی:۲۸؍۵۳) شیخ الاسلام ابن قیم رحمہ اللہ : اہل سنت وحدیث(قرآن وسنت کے متوالوں)کا گناہ ہے؟جب وہ بولتے ہیں تو وہی چیز بیان کرتے ہیں جو کہ نصوص شریعت میں وارد ہوئی ہے اور اس چیز پر خاموش رہتے ہیں
Flag Counter