Maktaba Wahhabi

118 - 124
ان کے حق میں انصاف کرو۔ اللہ تو یقینا انصاف کرنے والوں کو پسند کرتا ہے۔‘‘ اللہ تعالیٰ شہزادہ محترم کو جزائے خیر عطا فرمائے اور ان کے اقوال کو ان کے میزان حسنات میں جگہ دے۔ منہج سلفی میں خلل اندازی؟ اس میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ جو لوگ اپنے اموال اور دوسرے اطراف سے حاصل ہونے والے اموال اہل بدعت و خرافات پر خرچ کرتے ہیں اور اہل توحید کو اس میں سے کچھ بھی نہیں دیتے اور نہ ہی ان کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون کرتے ہیں۔ بلکہ ان کا تمام تر تعاون ان گروہوں اور جماعتوں کے ساتھ ہوتا ہے جو گروہ بندی کا شکار ہیں۔ یا پھر سلفیوں کو حزبیوں کو سبھی کو اس حجت کے تحت دیتے ہیں کہ ان کے درمیان کو فرق نہیں کیا جانا چاہیے اور انہیں ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع کرنا چاہیے۔ ان لوگوں کی باتیں ان منافقین کی باتوں سے مشابہت رکھتی ہیں جو کہا کرتے تھے: ﴿ اِنْ اَرَدْنَآ اِلَّآ اِحْسَانًا وَّ تَوْفِیْقًا﴾(النساء:۶۲) ’’بیشک ہمارا ارادہ تو بھلائی اور باہمی موافقت کے سوا کچھ نہ تھا۔‘‘ تمام مسلمانوں پر واجب ہوتا ہے کہ وہ اس چیز کا رد کریں اور صحیح سلفی منہج پر گامزن رہنے کے لیے شرک اور مشرکین سے برأت کا اظہار کریں۔ اور ان کے ساتھ اپنی عداوت کا اعلان کردیں۔ اور پھر اس کے نتیجہ میں جتنی بھی مشکلات درپیش آئیں انہیں برداشت کریں۔ اس لیے کہ اہل شرک اورشرک سے برأت کے بغیر ہی صرف ایمان کااظہار کرنا ہی کافی ہوتا تو ابو طالب عم رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح ہوتا جو کہا کرتا تھا: ’’میں جانتا ہوں کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا دین تمام روئے زمین کے ادیان سے بہتر دین ہے۔ اگر لوگوں کی طرف سے ملامت اور طعنہ زنی کااندیشہ نہ ہوتا تو آپ مجھے
Flag Counter