Maktaba Wahhabi

117 - 124
﴿وَ لَا تُلْقُوْا بِاَیْدِیْکُمْ اِلَی التَّھْلُکَۃِ ﴾(البقرۃ:۱۹۵) ’’اور اپنی جان کو ہلاکت میں نہ ڈالو۔‘‘ اور شہزادہ محترم کا یہ فرمانا کہ :اس منہج میں دوسروں کے ساتھ پر امن رہنے اور ان کے حقوق کا احترام کرنے کی ترغیب ہے۔ میں کہتا ہوں: ’’یہ اللہ تعالیٰ کے اس بیان کی تفسیر کو متضمن ہے جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ لَا تَعْتَدُوْا اِنَّ اللّٰہَ لَا یُحِبُّ الْمَعْتَدِیْنَ ﴾(البقرۃ:۱۹۰) ’’اورزیادتی نہ کرنا۔بیشک اللہ تعالیٰ زیادتی کرنے والوں کو قطعا پسند نہیں کرتا۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿فَمَا اسْتَقَامُوْا لَکُمْ فَاسْتَقِیْمُوْا لَہُمْ﴾(التوبۃ:۷) ’’تو جب تک وہ تمہارے ساتھ سیدھے رہیں تم بھی ان کے ساتھ سیدھے رہو۔‘‘ اوراللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَ لَا یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَاٰنُ قَوْمٍ عَلٰٓی اَلَّا تَعْدِلُوْا اِعْدِلُوْا ہُوَ اَقْرَبُ لِلتَّقْوٰی وَاتَّقُوْا اللّٰہَ﴾(المائدہ:۸) ’’اور کسی قوم کی دشمنی تمہیں اس بات پر مشتعل نہ کردے کہ تم عدل کو چھوڑ دو۔ عدل کیا کرو، یہی بات تقوی کے قریب تر ہے اور اللہ سے ڈرتے رہو۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿لَایَنْہٰکُمُ اللّٰہُ عَنِ الَّذِیْنَ لَمْ یُقَاتِلُوکُمْ فِی الدِّیْنِ وَلَمْ یُخْرِجُوکُمْ مِّنْ دِیَارِکُمْ اَنْ تَبَرُّوہُمْ وَتُقْسِطُوا اِِلَیْہِمْ اِِنَّ اللّٰہَ یُحِبُّ الْمُقْسِطِینَ ﴾(الممتحنۃ:۹) ’’اللہ تمہیں ان لوگوں سے منع نہیں کرتا جونہ تم سے دین کے بارے میں لڑے اور نہ ہی تمہیں تمہارے گھروں سے نکالا، اس بات سے کہ تم ان سے بھلائی کرو اور
Flag Counter