Maktaba Wahhabi

70 - 124
ہمیں ملی ہیں ان کے پڑھنے سے پتہ چلتا ہے کہ یہ لوگ بدعت اور گمراہی پرقائم ہیں اورقبرپرستی کے شرک میں مبتلا ہیں۔ یہ ایسی بات ہے جس پر کسی بھی طرح خاموش نہیں رہ سکتے۔ اس لیے ہم عنقریب ان پر ایک مفصل رد لکھیں گے جس سے ان کی گمراہی اور باطل خرافات پر ایک کافی و شافی رد ہوگا۔‘‘ امام عبد العزیزبن عبداللہ بن باز رحمہ اللہ : آپ رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’بلاشک و شبہ تبلیغی جماعت عقیدہ کے مسائل سے بے بہرہ اور بے بصیرت ہوتے ہیں۔ ان کے ساتھ نکلنا جائز نہیں۔ ہاں ان کے ساتھ صرف وہ لوگ جاسکتے ہیں جو علم و بصیرت پر ہوں اورصحیح عقیدہ اور اہل سنت و الجماعت کے منہج پر قائم ہیں تاکہ ان کی رہنمائی اور خیر خواہی کا کام کرسکے۔لیکن اس کے لیے بھی شرط یہ ہے کہ وہ لوگ اس کی بات سنتے ہوں۔ ‘‘ شیخ صالح الفوزان حفظہ اللہ : آپ فرماتے ہیں: ’’الحمد للہ ہمارے پیارے ملک میں باہر سے ایسی ویسی جماعتیں منگوانے اور ایسے ویسے مناہج اور طریقہ کاربرآمد کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بلکہ اس ملک کے رہنے والوں پر واجب ہوتا ہے کہ وہ جس منہج اور عقیدہ پر کاربند ہیں اس پر مضبوطی سے قائم رہیں۔ اور ان کے خلاف جو بھی جماعت ہو اس کو چھوڑ دیں۔ بھلے وہ کوئی بھی جماعت ہو تبلیغی جماعت ہو یاکوئی دوسری جماعت۔ تبلیغی جماعت کے بارے میں بہت کچھ کہا گیا ہے۔ان میں بہت ساری بدعات اور خلاف شریعت امور پائے جاتے ہیں۔جنہیں ان لوگوں نے طشت ازبام کیا ہے جو اس جماعت کے ساتھ وقت لگا چکے ہیں۔ اور ان کی ہمراہی میں رہ کر ان کی حقیقت سے واقف ہوچکے ہیں۔ اور انہوں نے واضح کیا ہے کہ دعوت إلی
Flag Counter