Maktaba Wahhabi

89 - 262
کیا گیا ہے۔ اور ’قبر میں بشارت ‘ اللہ کی رضا و خوشنودی اور دائمی نعمت کی ہوگی‘ اور آخرت میں بشارت کا اختتام‘ نعمتوں بھرے باغات میں داخلہ اور دردناک عذاب سے نجات پر ہوگا۔[1] (۲۰)اجر وثواب کی حفاظت: کیونکہ جو شخص اللہ کے حرام کردہ امور سے اجتناب کرے گا‘اطاعت کے کاموں پر ‘ حرام کاموں سے اور اللہ عز وجل کی المناک قضا وقدر پر صبر کرے گا‘ اللہ تعالیٰ اس کا اجر و ثواب ضائع نہ کرے گا،ارشاد باری ہے: ﴿إِنَّهُ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ اللّٰہَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ﴾[2] بیشک جو اللہ سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے ‘ تواللہ نیک کاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
Flag Counter