Maktaba Wahhabi

123 - 262
یقینا وہ بہت ہی سننے والا جاننے والا ہے۔ اور شیطان انسان کوسات گھاٹیوں میں سے کسی ایک گھاٹی میں گرفتار کرنا چاہتا ہے‘ یہ گھاٹیاں بعض بعض سے زیادہ دشوار گزار ہیں ‘ شیطان دشوار ترین گھاٹی سے کمتر کی طرف اسی صورت میں تنازل کرتا ہے جب انسان کو اس(دشوار ترین)گھاٹی میں گرفتار کرنے میں ناکام ہوتا ہے: پہلی گھاٹی: اللہ عزوجل‘ اس کے دین‘ اس کی ملاقات‘ اس کے اوصاف کمال اور اس کی بابت اس کے رسولوں کی دی ہوئی خبروں کے ساتھ کفر و شرک کی گھاٹی: کیونکہ اگر وہ اس گھاٹی میں انسان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوجاتا ہے تو اس کی عداوت کی آگ سرد پڑجاتی ہے اور وہ مطمئن ہوجاتا ہے ‘ اور اگر بندہ اس گھاٹی سے نجات پالیتا ہے تو وہ دوسری گھاٹی میں اس کے درپے ہوتا ہے۔ دوسری گھاٹی: بدعت کی گھاٹی: خواہ وہ اس حق کے خلاف عقیدہ رکھنا ہو جسے دے کر اللہ عزوجل نے اپنے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا ہے یا اللہ کے دربار میں غیر مقبول‘ دین اسلام میں ایجاد کردہ بدعات کے ذریعہ اللہ کی
Flag Counter