Maktaba Wahhabi

125 - 262
اس گھاٹی سے نجات پا لیتا ہے تو شیطان اسے پانچویں گھاٹی میں تلاش کرتاہے۔ پانچویں گھاٹی: مباح اور جائز امور کی گھاٹی جن میں کوئی حرج نہیں : کہ شیطان ان میں مشغول کرکے کثرت سے نیکیاں اکٹھا کرنے اور آخرت کے لئے توشہ جمع کرنے کی کوشش سے روکتا ہے پھر اسے ڈھیل دے کر سنتوں کے چھوڑنے اور پھر رفتہ رفتہ فرائض و واجبات کے ترک کرنے تک لے جاتا ہے ‘ اور اگر کچھ نہیں تو کم ازکم اس سے عظیم فوائد و منافع تو فوت ہوتے ہی ہیں،اگر انسان مکمل بصیرت ‘نور ہدایت اور نیکیوں کی قدر وقیمت کی معرفت کے ذریعہ اس گھاٹی سے نجات پالیتا ہے تو شیطان اسے چھٹی گھاٹی میں تلاش کرتا ہے۔ چھٹی گھاٹی: غیر افضل اور معمولی نیکیوں والے اعمال کی گھاٹی:چنانچہ شیطان اسے ان چیزوں کا حکم دیتا ہے اور اس کی نگاہ میں انہیں مزین و آراستہ کرتا ہے تاکہ اس کے ذریعہ انہیں افضل اور زیادہ نیکیوں والے اعمال سے غافل کردے،چنانچہ وہ اسے مفضول و مرجوح عمل میں پھنسا کر
Flag Counter