Maktaba Wahhabi

100 - 262
أَمْرِهِ ۚ قَدْ جَعَلَ اللّٰہُ لِكُلِّ شَيْءٍ قَدْرًا﴾[1] اور جو شخص اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اس کیلئے چھٹکارے کی شکل نکال دیتا ہے۔اور اسے ایسی جگہ سے روزی دیتا ہے جس کا اسے گمان بھی نہ ہو اور جو شخص اللہ پر توکل کرے گا اللہ اسے کافی ہوگا‘ اللہ تعالیٰ اپنا کام پورا کرکے ہی رہے گا‘ اللہ تعالیٰ نے ہر چیز کا ایک اندازہ مقرر کررکھا ہے۔ (۲۸)تقویٰ کے ذریعہ معاملات میں آسانی حاصل ہوتی ہے: اللہ عزوجل کا ارشاد ہے: ﴿وَمَن يَتَّقِ اللّٰہَ يَجْعَل لَّهُ مِنْ أَمْرِهِ يُسْرًا﴾[2] اور جو شخص اللہ سے ڈرے گا اللہ اس کے(ہر)کام میں آسانی کردے گا۔ چنانچہ جو شخص اللہ کا تقویٰ اختیار کرے گا اللہ اس کے سارے معاملات
Flag Counter