Maktaba Wahhabi

113 - 262
تو ہم نے انہیں کہہ دیا کہ تم ذلیل بندر بن جاؤ۔ دوسرا مطلب: معاصی کے اسباب گناہوں کے سرزد ہونے کے بہت سے اسباب ہیں ‘ اور اس کی کثرت و قلت کے بھی اسباب ہیں ‘ یہ اسباب دو قسم کے ہیں : پہلی قسم:ابتلاء و آزمائش:اس کی(حسب ذیل)کئی نوعیتیں ہیں : (۱)بھلائی و برائی کے ذریعہ آزمائش: اللہ عز وجل کا ارشاد گرامی ہے: ﴿وَنَبْلُوكُم بِالشَّرِّ وَالْخَيْرِ فِتْنَةً ۖ وَإِلَيْنَا تُرْجَعُونَ﴾[1] ہم بطور ابتلاء و آزمائش تم میں سے ہر ایک کو برائی بھلائی میں مبتلا کرتے ہیں اور تم سب ہماری ہی طرف لوٹائے جاؤگے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو آسانی وپریشانی‘ صحت و بیماری‘ مالداری و محتاجی ‘حلال و حرام‘ اطاعت و معصیت اور ہدایت و گمراہی کے ذریعہ آزماتا ہے‘
Flag Counter