Maktaba Wahhabi

54 - 262
جیساکہ اللہ تعالیٰ نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں اور جو بات آپ نے ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے فرمائی تھی اس کانقشہ کھینچتے ہوئے فرمایا: ﴿لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللّٰہَ مَعَنَا﴾[1] غم نہ کرو بیشک اللہ ہمارے ساتھ ہے۔ رہی عام معیت تو وہ اللہ عز وجل کے سننے ‘دیکھنے اور علم کے ذریعہ ہر چیز کو شامل ہے،ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ ۚ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ﴾[2] تم جہاں کہیں بھی ہو وہ(اللہ)تمہارے ساتھ ہے اور اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو دیکھنے والا ہے۔ (۳)قیامت کے روز اللہ کے نزدیک بلند مقام و مرتبہ: اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
Flag Counter