Maktaba Wahhabi

77 - 262
﴿فَاتَّقُوا اللّٰہَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ﴾[1] لہٰذا اے عقلمندو اللہ سے ڈروتا کہ فلاح و کامرانی سے ہمکنار ہو۔ (۱۲)گمراہی سے حفاظت: تقویٰ‘ تقویٰ شعار کو ہدایت کے بعد گمراہی و کجروی سے محفوظ رکھتا ہے‘ ارشاد باری ہے: ﴿وَأَنَّ هَـٰذَا صِرَاطِي مُسْتَقِيمًا فَاتَّبِعُوهُ ۖ وَلَا تَتَّبِعُوا السُّبُلَ فَتَفَرَّقَ بِكُمْ عَن سَبِيلِهِ ۚ ذَٰلِكُمْ وَصَّاكُم بِهِ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُونَ﴾[2] بیشک یہ میرا سیدھا راستہ ہے لہٰذا اسی کی پیروی کرو اور دوسری راہوں کی اتباع نہ کرو کہ وہ راہیں تمہیں اللہ کی راہ سے جدا کر دیں گی‘ اللہ نے تمہیں اس بات کا تاکیدی حکم دیا ہے تا کہ تم پرہیز گاری اختیار کرو۔ اللہ اور اللہ کی جنت تک پہنچانے والا اللہ کا راستہ وہ ہے جسے اللہ نے
Flag Counter