Maktaba Wahhabi

109 - 262
نہ کھاؤ‘ بیشک یہ بہت بڑا گناہ ہے۔ ۳- ذنب: اللہ عز وجل نے قوم لوط‘مدین‘عاد‘ ثمود‘قارون‘ فرعون اور ہامان کا تذکرہ کرنے کے بعد فرمایا: ﴿فَكُلًّا أَخَذْنَا بِذَنبِهِ ۖ فَمِنْهُم مَّنْ أَرْسَلْنَا عَلَيْهِ حَاصِبًا وَمِنْهُم مَّنْ أَخَذَتْهُ الصَّيْحَةُ وَمِنْهُم مَّنْ خَسَفْنَا بِهِ الْأَرْضَ وَمِنْهُم مَّنْ أَغْرَقْنَا ۚ وَمَا كَانَ اللّٰہُ لِيَظْلِمَهُمْ وَلَـٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ﴾[1] تو ہم نے ہر ایک کو اس کے گناہ کی پاداش میں گرفتار کرلیا‘ ان میں سے بعض پر ہم نے پتھروں کی بارش برسادی اور ان میں سے بعض کو زوردار سخت آواز نے دبوچ لیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے زمین میں دھنسا دیا اور ان میں سے بعض کو ہم نے ڈبا دیا‘اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کہ ان پر ظلم کرے بلکہ یہی لوگ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے۔
Flag Counter